بالی وڈ کی اداکارہ سارہ علی خان کی ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فلم “کیدرناتھ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں جم میں ورزش کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
سارہ علی ان دنوں اپنی چھٹیاں گزارنے پیرس گئی ہوئی ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی فٹنس کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ سارہ کی وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ساتھ ہی ورزش میں لاپرواہی نہ کرنے پر اداکارہ کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کی وائرل ہونے والی ایریل یوگا کرنے کی ویڈیو نے صارفین کو دنگ کر دیا تھا۔
اداکارہ کو ایریل یوگا کرنے کے لیے چھت سے لٹکے ایک کپڑے میں خود کو ایک مخصوص طریقے سے فکس کر کے ورزش کرتے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں پیرس کے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
