Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت سےحقائق چھپانےاورغلط بیانی کرنے پردرخواست گزارکو 3لاکھ روپے کا جرمانہ

لاہورہائی کورٹ نے عدالت سے حقائق چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر درخواست گزار کو 3لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ایک مرلہ دوکان کی ملکیت کےکیس میں عدالت سے غلط بیانی سے متعلق سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے درخواست گزارکو حقائق چھپانے اورغلط بیانی کرنے پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ کیا۔

عدالت نے ریونیو افسر کو جرمانے کی رقم وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے جرمانے کی وصول کردہ رقم ڈسٹرکٹ بارکی ڈسپنسری میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ساٹھ فیصد درخواست گزارعدالت اور وکلا کوچکردےکرریلیف لینے کے چکر میں ہوتے ہیں۔ جب تک انہیں جرمانے نہیں ہوں گے یہ روش ختم نہیں ہوگی۔

درخواست گزار تیمورالحسن کےوکیل سہیل جاوید چغتائی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ چنیوٹ میں ایک مرلہ دوکان کی ملکیت کےکاغذات میں نام درست نہیں کیاجارہا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزاراورفریق مخالف کےدرمیان سول عدالت میں دوکان کی ملکیت کی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔ فریق مخالف کی درخواست پر سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھاہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارنے حقائق چھپاکرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version