Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالے 4 ملزمان گرفتار

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورنے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے چارملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل تھے۔

ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر کے حوالے کیا، ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بارسعودی عرب، ایران اورعراق جا چکے ہیں۔

ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔

دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ان کے سب ایجنٹ کو دینا تھا۔

ملزمان اورایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں