Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم کبیر سنگھ کے حوالے سے شاہد کپور کا اہم انکشاف

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی فلم کبیر سنگھ کے حوالے سے کچھ اہم انکشافات کر دیے۔

اداکار شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے میرا راجپوت کے کہنے پر فلم کبیر سنگھ میں کام کرنے کے لیے ہاں کہا تھا۔

شاہد کپور نے بتایا کہ وہ کبھی بھی اس فلم میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتے تھے۔

تاہم ان کی اہلیہ میرا راجپوت کا اصرا تھا کہ انہیں یہ فلم کرنی چاہیے۔

 سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم کبیر سنگھ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نے مرکزی کرادار ادا کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kabir Singh (@kabirsinghmovie)

 فلم کبیر سنگھ تیلگو ہدایت کار ارجن ریڈی کی فلم وانگا کا ریمیک تھی جس میں وجے دیورا کونڈا اور شالنی پانڈے نے اداکاری کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kabir Singh (@kabirsinghmovie)

 شاہد کپور نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ شروع میں کبیر سنگھ اس لیے کرنا نہیں چاہتے تھے کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں تیلگو اداکار دیوراکونڈ جیسی اداکاری نہیں کر سکتا۔

اداکار نے اپنی  بات کی وضاحت دیتے ہوئے  بتایا کہ جس طرح دیورا نے اس کردار کو فلم وانگا میں پیش کیا تھا مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ویسا فلم کبیر سنگھ میں کر پاؤں گا کیونکہ تیلگو اداکار کی یہ پہلی فلم تھی جبکہ مجھے لوگ پہلے ہی متعدد کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے میرا راجپوت نے شاہد کو یہ کہہ کر منا لیا تھا کہ فلم کبیر سنگھ آپ کے لیے بہیترین فلم ثابت ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں.

متعلقہ خبریں