Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کل عہدہ سنبھالیں گے

پاک بحریہ میں تبدیلی کمان کی تقریب کل صبح نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوگی.

سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمان نئے نیول چیف کے حوالے کریں گے۔

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کل عہدہ سنبھالیں گے، سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

سبکدوش ہونے والے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی شرکا سے الوداعی خطاب بھی کرینگے۔

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر سات اکتوبر سے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دی۔

نگران وزیراعظم کو بھجوائے گئے پانچ ناموں کے پینل میں وائس ایڈمرل نوید اشرف کا پہلا نمبر تھا اور وہ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرزمیں چیف آف اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مذید خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں