محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعاون کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعلی محسن نقوی نے ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
ملاقات کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات، مشاہدات اور مہارت سے مستفید ہونے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ اور پنجاب کے عوام کے لئے معاشی حوالے سے بہت سی اچھی خبریں منتظر ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ترک رہنماؤں سے منسوب لاہور اور مظفر گڑھ میں مختلف سڑکیں اور ہسپتال باہمی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ترکش بزنس مین پنجاب میں سرمایہ کاری کریں،تمام سہولتیں مہیا کریں گے جبکہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے،خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات میں قونصل جنرل ترکیہ درمش باشتو نے وزیراعلی محسن نقوی کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے معاشی روابط کو مضبوط اور تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں، گڈ ٹریڈ ایگریمنٹ کر چکے ہیں،باہمی تجارت5بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔
صوبائی وزراء عامر میر،اظفرعلی ناصر،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،کمشنرلاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















