Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کے امن کو ہم پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، طاہر اشرفی

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کے امن کو ہم پاکستان کا امن سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماءکونسل علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان دو بھائی ہیں ، افغان نگران حکومت کے قائدین کو پاکستان کے متعلق تلخ بیان بازی کی بجائے پاکستان کی جائز باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جس طرح افغانستان کے امن کو ہم پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، اسی طرح پاکستان کے امن کو افغان افغانستان کا امن سمجھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکے حوالہ سے اگر افغان حکومت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ تلخ بیان بازی کی بجائے پاکستان کی حکومت سے بات کریں۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ چالیس سال سے پاکستان افغان بھائیوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اب بھی کرتے رہیں گے لیکن اس کیلئے پاکستان کا قانون اسی طرح اہم ہے جس طرح افغانستان میں رہنے والوں کیلئے افغانستان کا قانون۔

چیئرمین پاکستان علماءکونسل علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں آخری 26 دھماکوں میں سے 14 میں افغان ملوث ہیں تو اس کا حل نکالنا بھی ضروری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں