جمال شاہ نے کہا ہے کہ عظیم قومیں ہمیشہ اپنے فن اور ثقافتی سرگرمیوں کی عزت، قدر، تحفظ اور فروغ کے لئے کام کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف فنی شعبوں میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا۔
جمال شاہ نے کہا کہ فن اور ثقافت کسی بھی قوم کا مستند اظہار ہوتے ہیں جبکہ عظیم قومیں ہمیشہ اپنے فن اور ثقافتی سرگرمیوں کی عزت، قدر، تحفظ اور فروغ کے لئے کام کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک ثقافتی کاررواں کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا جائے گا اور تمام وسطی ایشیائی ریاستوں کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
افضل خان نے پاکستان کے آثار قدیمہ کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہذیبیں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے دریاؤں کی طرح ہیں۔انہوں نے ثقافت کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت حمیرا احمد اور مشیر ثقافت محمد کاشف ارشاد بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















