Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم مشن رانی گنج نے ریلیز کے دوسرے روز 4.6 کروڑ کا بزنس کر لیا

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم مشن رانی گنج  نے ریلیز کے دوسرے روز 4.6 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فلم مشن رانی گنج کے ریلیز کے افتتاحی روز صرف 6000 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے جو اکشے کی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

 فلم مشن رانی گنج کے بزنس کے حوالے سے بات کی جائے تو بھارت میں اس نے ریلیز کے پہلے روز 2.85 کروڑ جبکہ دوسرے روز 4.6 کروڑ کا بزنس کیا یعنی کل ملا کر اس فلم نے 7.45 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

فلم مشن رانی گنج میں اکشے کماربھارت کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ گل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ جنہوں نے سال 1989 میں رانی گنج میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسنے والے 65 افراد کوبچایا تھا جو سیلاب سے بچ جانے کے بعد کوئلے کی کان میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

 اکشے کمار عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سے فلم او ایم جی  2 کے علاوہ اب تک کوئی کامیاب فلم نہیں دے سکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

  بظاہر فلم مشن رانی گنج بھی باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس کرتی نظر نہیں آ رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں