Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہناز گل نے مختلف کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

بالی وڈ اداکارہ شہناز گل نے مختلف کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں شہناز گل نے مختلف کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اداکاری کو مزید اچھا کرنا چاہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

اداکارہ نے کہا کہ میری ہدایت کاروں سے گزارش ہے کہ وہ مجھے مختلف کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کریں تاکہ میں اپنی اداکاری میں بہتری لا سکوں۔

اگرچہ شہناز گل نے پنجابی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن ان کی وجہ شہرت ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس ہے۔

  حال ہی میں اداکارہ نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم کسی کا بھی کسی کی جان میں اداکاری کی ہے۔

 فی الحال وہ اپنی سیکس کامیڈی فلم تھینک یو فار کمنگ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bhumi Pednekar (@bhumipednekar)

 کرن بولانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بھومی پیڈنیکر، ڈولی سنگھ، کشا کپیلا اور شیبانی بیدی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی رادھیکا آنند اور پراشتی سنگھ نے تحریر کی ہے، جو کہ ایک 30 سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی سچی محبت اور خوشی کی تلاش ہے۔

ایکتا کپور اور ریا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم سیکس کامیڈی ہے جو کہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر فلم بنانا بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

فلم کے پوسٹر پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کررہے ہیں ،کچھ صارفین کی جانب سے بھارتی سنسر بورڈ سے فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے فلم تھینک یو فار کمنگ 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں