ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر،گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا ہے تاہم بگروٹ8، کالام 2، بابوسر، دروش، گلگت اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کو ریکارڈ کیےگئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباد،سبی 42 اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرات 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















