نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش ہے۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں، اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Pakistan is deeply concerned by the escalating hostility in the Middle East and the loss of innocent lives. We stand in solidarity with Palestinians and call for an immediate end to the violence and oppression by Israeli occupation forces. A viable and sovereign State
— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) October 8, 2023
جلیل عباس جیلانی نے یہ بھی کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل اور خودمختار ریاست فلسطین کا قیام ضروری ہے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ عالمی برادری کو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے کام کرنے کے لیے مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















