پرویز خٹک نےکہا ہے کہ کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتا ہوئے کہا کہ علماء کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، گزشتہ حکومت میں بھی دین کے لئےخدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے علماء کرام کے لئے وظیفہ بھی مقرر کیا تھا، مساجد میں سولر سسٹم کا آغاز ہم نےکیا تھا جبکہ صوبہ بھر میں 40 فیصد مساجد کو اسولرائز کیا گیا تھا، علماء ہمارے جماعت کا اہم حصہ ہے ان کے ساتھ مل کر دین کی خدمت کرینگے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نظام ٹھیک کرنا اور اصلاحات لانا چاہے ہیں، کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں، امن ہمارے پارٹی کا نعرہ ہے،قوم سے جھوٹے وعدے نہیں کرینگے۔
ان کا یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم عوام کو گمراہ کررہا ہے، انہوں نے 35 سال میں ملک کی کیا خدمت کی ہے؟ کسی کے خلاف نہیں نا کسی سے مقابلے کے لیے آیا ہو، میں عوام میں جارہا ہوں اگر اعتماد کیا تو واپس اونگا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کو کباڑہ بنایا ہے ہر بندہ اکر گھومتا پھرتا ہے، مدارس کا رجسٹریشن ضروری ہے، بغیر رکارڈ کے افغانیوں کو واپس جانا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا اب ڈرامے کرہے ہیں، اپنی پارٹی چلا رہا ہوں کسی کو توڑنے جوڑنے کے لیے نہیں آیا، امن اور ترقی کے لئے کام کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















