سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم 17 اکتوبر کو عائد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی آفیشل سیکرٹ ایکٹ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد ہو گی#BOLNews #ChairmanPTI pic.twitter.com/Z99ys8hlPK
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 9, 2023
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی، اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر عدالت پیش جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم تفتیشی آفیسر بھی چالان نقول ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔
شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
سائفر کیس میں ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں جس کے بعد عدالت نے چالان کاپیاں تقسیم ہونے پر سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں 17 اکتوبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
