مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے زوب میں میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے ک ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
I salute Major Syed Ali Raza and Havaldar Nisar Ahmad, who gave their lives defending Pakistan against terrorists in Zhob and thwarted nefarious design of the enemy by killing five of them. Their sacrifices will never be forgotten. My deepest condolences to their families. I also…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کے اہل خانہ سے میری جانب سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کرتا ہوں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں اس آپریشن میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کرتا ہوں۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران آپریشن کی قیادت کرنے والے سرگودھا کے 31 سالہ میجر سید علی رضا شاہ اور وہاڑی کے 38 سالہ حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اپنے بہادر جوانوں کی مقروض ہیں اور ان کی جرات و شجاعت پر فخر کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
