Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ریکھا آج اپنی 69 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا آج 69 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

قاتل نگاہوں اور گندمی رنگت والی بالی وڈ کی ساحرہ ریکھا نے دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں آنکھ کھولی۔

گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کرئیر شروع کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔

 70 کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی  اداکارہ ریکھا ابتدا میں اپنے کم رنگ کی وجہ سے لوگوں کے طنز کا نشانہ بنتی رہی لیکن پھر یہی ریکھا  لاکھوں کی دلوں کی ملکہ بن گئیں۔

انیس سو چھہتر میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا، 1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔

اداکارہ نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم انڈسٹری اور لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔

ریکھا نے تقریباً تمام ہی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ اُن کی جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی۔

اپنے چالیس سال سے زائد طویل کیرئیر میں ریکھا نے 180سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

واضح رہے 2010 میں انہیں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں