بالی وڈ کی نامور اداکارہ کریتی سین ان دنوں اپنی فلم گنپتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
فلم گنپتھ کی پروموشن کے دوران کریتی کو ڈینم لباس میں دیکھا گیا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ کردہ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں کریتی نے ہیروپنتی کے بعد ٹائیگر شراف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے اپنے تجربے کو وومن آن ٹاپ: دی آؤٹ سائیڈر نامی سیشن میں شیئر کیا تھا۔
View this post on Instagram
انٹرویو میں کریتی نے اپنی آنے والی نئی فلم گنپتھ میں ٹائیگر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 سال بعد ایک بار پھر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔
View this post on Instagram
اس فلم میں ٹائیگرشروف کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن ایک فائٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں پہلی مرتبہ ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ کریتی اپنے کیریئر میں بہت سی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، حال ہی میں انہوں نے نوبل اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
گنپتھ کی ہدایت کاری وکاس بہل نے کی ہے جو کوئین اور سپر 30 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔
وکاس بہل چلر پارٹی، کوئین، سوپر تھرٹی اور گڈ بائی جیسی فلموں سے اپنا نام بنا چکے ہیں۔
فلم گنپتھ دسہرہ کے موقع پر ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم، اور کنڑ زبان میں 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہےکہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف جلد ہی اداکار سنجے دت کے ساتھ ایک کامیڈی فلم ’ماسٹر بلاسٹر‘میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















