Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بے روزگاری کے خاتمہ کیلئےجامع پلان دینا وقت کی ضرورت ہے، چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے جامع پلان دینا وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی مجموعی سماجی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے عبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیر اعلیٰ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے دور میں مثالی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا ، بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے مواقع پیدا کئے گئے۔

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے جامع پلان دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ہر قدم پر رہنمائی کی ، ایوان بالا نے ہمیشہ آواز اٹھائی جس پر شکر گزار ہوں ۔

ملاقات میں سینیٹر دلاور خان ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سردار عبد الرحمن کھیتران بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں