بالی وڈ اداکارہ راکل پریت کی 33 ویں سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو سرمائی شرٹ اور ڈینم اسکرٹ میں دیکھا گیا۔
انسٹاگرام پر راکل کی پوسٹ کردہ تصاویر پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
اداکارہ راکل دہلی کے ایک پنجابی خاندان میں 10 اکتوبر 1990 میں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل شروع کیا اور اپنی پہلی فلم کنڑا زبان میں کی جس کا نام گھلی تھا جبکہ 2014ء میں فلم یاریاں سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔
واضح رہے راکل پریت کا شمار جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے بڑی اداکاروں میں کیا جاتا ہے تاہم انہوں نے ہندی، تمل اور کنڑا فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر پیش کیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
