Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا کی ممبئی واپس آنے کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی شادی کے دو ہفتے بعد ممبئی واپس آگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو سیاہ لباس سمیت ماتھے پر سندور اور ہاتھوں میں گلابی چوڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

پاپرازی نے اداکارہ کے مببئی ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی ان سے پہلا سوال یہ کیا کہ یہ بتائے کہ ہمارے بہنوئی کیسے ہیں؟

سوال سن کر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

پرینیتی اور راگھو چڈھا 24 ستمبر کو ادے پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے تھے۔

اداکارہ کی شادی کی تقریبات تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر منعقد کی گئیں۔

 شادی کی تقریبات میں مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rajputana (@baisa_hkm_teena)

راگھو چڈھا اپنی دلہن پرینیتی کو لینے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے پرینیتی اور راگھو نے رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں