Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ڈاکؤوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر و صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں لاکھوں کی تعداد میں دستاویزات کے بغیر موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو سندھ سے نکال کر واپس اپنے ملک بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن سندھ کے وسائل استعمال کر رہے ہیں اس لئے معیشت پر بوجھ ہیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ اپنے صوبے میں دستاویزات کے بغیر موجود لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کا بوجھ مزید برداشت نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے دستاویزات کے بغیر موجود افغانیوں اور دیگر غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے لئے عملی اقدامات تیز کئے جائیں۔

صدر پی پی پی سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دستاویزات کے بغیر ملک میں موجود افغانیوں کو ملک بدر کرنے والے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، وفاقی حکومت ٹی ٹی پی سے متعلق بھی پالیسی واضع کرے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکوؤں اور غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے امن امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ڈاکؤوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے، امیگریشن قانون پر مکمل عمل کرکے  تحقیقات کی جائے کے اتنی تعداد میں غیر ملکی تارکین وطن ملک میں کیسے پہنچے ؟

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت بارڈرز پر نگرانی کا عمل مزید سخت کرے تاکے ملک میں مزید غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کو روکا جا سکے، اگر پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت حاصل ہے تو الیکشن کمیشن کو عمران خان کی پارٹی سربراہی کے متعلق فیصلہ جاری کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل منتخب بلدیاتی نمائندوں کی معطلی کا مطالبہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، الیکشن شیڈول سے قبل بلدیاتی نمائندوں کی معطلی کا مطالبہ کرکے جی ڈی اے عوام دشمنی کر رہی ہے۔

نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا تھا کہ جی ڈی اے کو عوام پر اعتماد نہیں اس لئے جی ڈی اے شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، ہر پانچ سال بعد پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنتے رہتے ہیں، عوام کی قوت سے چوتھی مرتبہ بھی سندھ میں حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے متعلق ملاقاتوں کے لئے بلایا ہے، پیپلز پارٹی کے وفد نے آج الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ضابطہ اخلاق کے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

سینیٹر و صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی مھنگائی، بجلی، گئس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے، وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے جبکہ الیکشن کمیشن قوم کو ابھام سے نکالنے کے لئے الیکشن کی تاریخ اور شیڈول جاری کرے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں