Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورننس اور پبلک پالیسی کی تشکیل میں قرآن سے مدد لینا ہو گی، انیق احمد

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ گورننس اور پبلک پالیسی کی تشکیل میں قرآن سے مدد لینا ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے نمل یونیورسٹی میں سماجی علوم پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی علوم کے متعدد شعبے قرآن مجید کی تعلیمات سے اخذ ہوتے ہیں۔

انیق احمد نے کہا کہ قرآن کریم اور جدید سماجی علوم ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں، گورننس اور پبلک پالیسی کی تشکیل میں قرآن کے نظام عدل سے مدد لینا ہوگی جبکہ کانفرنس کے انعقاد سے سوشل سائنسز میں تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ معیاری سماجی علوم کا حصول نوع انسان کی پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے، گورننس اور پبلک پالیسی کی تشکیل میں قرآن سے مدد لینا ہوگی۔

کانفرنس سے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) جعفر اور ڈین سوشل سائنسز نمل یونیورسٹی خالد سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مستقبل جتنا غیر یقینی ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھا، ہائر ایجوکیشن اور ہم اساتذہ کو دیکھنا چاہیے 2050 تک بچوں کو کیا اور کیسے پڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص اپنے آپ کو بدلتے حالات کے مطابق ڈھالے گا وہ کامیاب ہوگا، ہمیں تمام وسائل کو یکجا کر کے نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں