ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی، وفاقی کابینہ نے 300 میگا ہرٹز سپیکٹرم کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے، نگراں وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں وزیرآئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن و سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیرصنعت و پیداوارممبرز ہوں گے، فائیوجی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا۔
نگران وفاقی وزیر نےیہ بھی کہا کہ جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکےاسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائےگا، کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دیدی ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے انفراسٹرکچر شیئرنگ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے بزنس فرینڈلی ہے، انفراسٹرکچرشیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کےٹاورزپر آلات لگا کراستعمال کرسکیں گی۔
نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا مزید کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر شیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے آپریشنل اورمینٹیننس اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی، نئے ٹاورز کی تنصیبات میں اربوں روپےکی بچت سے رقم اپ گریڈیشن میں استعمال کی جاسکے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















