شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ریاست نہ ہوتی تو سیاست خودبخود ختم ہوجاتی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے لاہور میں پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے وطن کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا، ملک کو اندھیروں سے نکالا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک بھر میں اورنج اور گرین لائن بسیں اور ٹرین چلائیں۔
انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن نواز شریف کے خلاف سازش ہوئی اور انہیں ہٹادیا گیا، ایک بار پھر ہماری حکومت آئی اور ہمیں مہنگائی ورثے میں ملی۔
پی ٹی آئی حکومت نے ریاست کو برباد کیا، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ریاست نہ ہوتی تو سیاست خودبخود ختم ہوجاتی۔۔ معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا، سابق وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب#BOLNews #ShehbazSharif@CMShehbaz pic.twitter.com/8ZXiobDKF0
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 12, 2023
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ریاست کو برباد کردیا تھا، ہم نے رمضان میں 70 ارب کی سبسڈی دے کر کے پی اور پنجاب میں سستا آٹا دیا، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، اگر ریاست نہ ہوتی تو سیاست خود بخود ختم ہوجاتی، معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تو تقسیم ختم کرنا ہوگی، پچھلے چار سالوں میں نوجوانوں کو گالم گلوچ سکھائی گئی جبکہ ہم نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے اور کلاشنکوف نہیں لیپ ٹاپ دینا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خوشحالی، معاشی انصاف، غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں تو نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنا ہوگا، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کرے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں تو 21 اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کا بھرپور والہانہ استقبال کریں۔



















