Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل

بھارت کی معروف اداکارہ بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

 حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو اپنی بیٹی کی پیدائش کے 11 ماہ مکمل ہونے کی خوشی کو مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by karan singh grover (@iamksgofficial)

اداکارہ  نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیک کی تصویر پوسٹ کی  ساتھ ہی  لکھا کہ دیوی کو 11 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

PC: Bipasha Basu

بپاشا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو اپنی فیملی کے ساتھ  اس خوشی کو مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

PC: Bipasha Basu

پوسٹ کردہ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے دیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے ساتھ ہی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

PC: Bipasha Basu

PC: Bipasha Basu

PC: Bipasha Basu

 آج کل بپاشا باسو اپنی بیٹی دیوی کے ساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ بڑے پردے سے بھی دور ہیں۔

PC: Bipasha Basu

واضح رہے بپاشا اور کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015 کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

30 اپریل 2016 کو بپاشا نے اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔

 اس جوڑی کے ہاں 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

بپاشا باسو کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے بطور ماڈلنگ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2001 میں اپنی پہلی فلم اجنبی سے ڈیبیو کیا۔

 اداکارہ نے  ہندی فلم انڈسٹری میں صرف اور صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر جگہ بنائی اور 50 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں فلم راز سمیت جسم، رودرکش، برسات، اپاہرن، نو انٹری، اور بہت سی فلمیں اداکارہ کی وجہ شہرت بنیں۔

 واضح رہے بپاشا نے 2013 میں تاریخی رومانوی فلم دی لورز سے ہالی وڈ میں بھی قدم رکھا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں