Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ کونکنا کو ممبئی ڈائریز 2 میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اپرنا سین کی بیٹی اداکارہ کونکنا نے اپنی حالیہ سیریز ممبئی ڈائریز 2 کے حوالے سے کچھ اہم انکشاف کر دیے ہیں۔

ممبئی ڈائریز 2  کو 6 اکتوبر کو او ٹی ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

اس سیریز میں کچھ فنکاروں کو پانی کے اندر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کونکنا نے پانی کے اندر کی جانے والی عکس بندی کے حوالے کہا کہ انہیں پانی سے بہت ڈر لگتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ تیراکی کی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہیں اس لیے پانی کے اندر عکس بندی کرنا کافی مشکل ثابت ہوا تھا۔

ستیہ جیت دوبے اور مرنمی دیشپانڈے نے بتایا کہ اداکاروں کو پانی کے اندر کی جانے والی عکس بندی کی تربیت دی گئی تھی۔

واضح رہے کوکنا سین نے اپنے کیرئیر کا آغاز بہت چھوٹی عمر سے شروع کیا تھا۔

کونکنا اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمساز بھی ہیں انہوں نے بالی وڈ کی فلم لگا چوناری میں داغ، اومکارہ، اور لائف ان اے میٹرو جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں