Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کے لوگ پچھتر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان 

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ پچھتر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگ پچھتر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی ہے شاید امریکہ نے ایک سال میں بھی افغانستان پر نہیں کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے ، شھری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دیں، مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں، واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اب فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کرے گا، پہلے سے زیادہ اہتمام سے اس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پیغام عالمی دنیا کو پہنچ سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سرزمین فلسطین پر آگ بھڑک اٹھی ہے، فلسطینی بچے، بوڑھے، خواتین اور عام شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، مکانات، پانی پینے کے ذخائر اور اسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنگ کے عالمی اصولوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے ، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، امریکہ اور یورپ جو انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھی بھیڑیوں شکل اختیار کئے ہوئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں