Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیا مرزا نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے لیکمی فیشن ویک میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دیے۔

اداکارہ دیا مرزا نے  فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی کچھ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FDCI (@fdciofficial)

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویرمیں انہیں سیفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اس فیشن شو کو 1950 کے بعد بننے والے بھارتی فیشن اور میک اپ برانڈ ’لیکمی ‘ منعقد کرتا ہے جس میں نہ صرف بالی وڈ اداکارائیں بلکہ دیگر ماڈلز بھی شرکت کرتی ہیں۔

لیکمی فیشن شو میں دیگر ممالک کی معروف شخصیات کو بھی ریمپ پر واک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

بھارت سمیت دیگر ممالک کے برانڈز بھی اپنے تیار کردہ لباس پیش کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

 گزشتہ سال دیا مرزا نے بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔

کار نے ’غدر‘ اسٹار سنی دیول کے ساتھ مل کر فلم ’لاہور 1947‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں