Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم مشن رانی گنج نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم مشن رانی گنج نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم مشن رانی گنج کو آسکر کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم مشن رانی گنج کے بزنس کے حوالے سے بات کی جائے تو اس فلم نے اب تک 23.25 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

ہدایت کار ٹینو سریش دیسائی کی فلم مشن رانی گنج میں اکشے کمار کے ساتھ پرینیتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 اس فلم میں اکشے نے بھارت کے سب سے بڑے ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ گل کا کردار بڑی مہارت سے ادا کیا ہے۔

 ریسکیو مشن کے بہادر ہیرو جسونت سنگھ جنہوں نے سال 1989 میں رانی گنج میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسنے والے 65 افراد کوبچایا تھا۔

 واضح رہے اکشے کمار عالمی وبا کورونا کے بعد سے اب تک کوئی ہٹ فلم نہیں دے سکے لیکن اداکار کی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کر لے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں