بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی اور جدید انداز کے حامل ملبوسات کے باعث بھی اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیکمی کی جانب سے منعقد کیے جانا والا فیشن ویک گزشتہ دنوں سے جاری ہے۔
اس فیشن ویک میں اداکارہ کیارا کو بھی ریمپ پر جلوے بکھیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اس فیشن شو کو 1950 کے بعد بننے والے بھارتی فیشن اور میک اپ برانڈ ’لیکمی ‘منعقد کرتا ہے جس میں نہ صرف بالی وڈ اداکارائیں بلکہ دیگر ماڈلز بھی شرکت کرتی ہیں۔
لیکمی فیشن شو میں دیگر ممالک کی معروف شخصیات کو بھی ریمپ پر واک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
بھارت سمیت دیگر ممالک کے برانڈز بھی لیکمی فیشن شو میں اپنے تیار کردہ لباس کی تشہیر کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کیارا کی لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کرنے کی ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں۔
کیارا کی پُر اعتماد انداز میں کی جانے والی ریمپ واک کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے رواں سال فروری کے مہینے میں اداکار سدھارتھ ملہوترا سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی کیارا اڈوانی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔
وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اکثر تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہ بھی کرتی نظر آ تی ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















