بالی وڈ کی اداکارہ رچا چڈھا نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کچھ اہم انکشافات کر دیے ہیں۔
حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ رچا سے فلموں کے انتخاب کے بارے میں سوالات کیے گئے۔
میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کچھ ایسی فلمیں ہیں جس میں کام کرنے کا انہیں آج بھی افسوس ہوتا ہے۔
اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بُرے ماحول میں کام کرنا واقعی بہت مشکل ہوتا ہے۔
رچا نے بتایا کہ آپ فلم کا انتخاب اسکرپٹ کی بنیاد پر کرتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ صرف اسکرپٹ سے یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ یہ فلم آپ کے لیے کیسی ثابت ہوگی۔
البتہ جب آپ اُس فلم میں کام کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے کیسی اسکرپٹ کا انتخاب کیا ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ تقریباً پانچ یا چھ ایسی فلمیں ہیں جس میں کام کرنے کا مجھے آج تک افسوس ہے۔
حال ہی میں اداکارہ رچا کی فلم فکرے 3 کو ریلیز کیا گیا ہے۔
28 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم فکرے 3 باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کر رہی ہے۔
اداکارہ رچا بھی اپنی نئی فلم فکرے 3 کی کامیابی پر کافی خوش ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے فلم ‘فکرے 3’ کی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، ورون شرما، پلکت سمراٹ، رچا چڈھا اور منجوت سنگھ شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














