Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نک جونس کی کنسرٹ کے دوران بیٹی کو پیار کرنے کی ویڈیو وائرل

امریکی گلوکار نک جونس کی کنسرٹ کے دوران بیٹی کو پیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نک جونس نے اپنی اہلیہ پریانکا اور بیٹی کے ہمراہ کچھ ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نک کنسرٹ کے دوران پرینکا اور بیٹی کو محبت سے دیکھ رہے ہیں۔

کنسرٹ کے دوران نک جونس کا اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ پیار بھرا انداز دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ پرینکا کو اسٹیج کے قریب کھڑے بیٹی کو گود میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔

نک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی فیملی کو ساتھ رکھیں۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ بھی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں اپنی بیٹی کو پیار کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین نے ان تصاویر کو پسند کرتے ہوئے ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پرینکا کو اپنے شوہر نک اور بیٹی کے ہمراہ سیرو تفریح سے لطف اندوز ہوتا دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر بھی اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version