عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف سے عمان بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، آئی ایس پی آر
عمانی کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/f7VgXI9kef#BOLNews #ISPR pic.twitter.com/XGQuMmotaR— BOL Network (@BOLNETWORK) October 16, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو آمد پر اومان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















