Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ترکیہ کے عوام یک جان دو قالب ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام یک جان دو قالب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی جس میں‏ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاک ترکیہ باہمی تعلقات، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام یک جان دو قالب ہیں، قدرتی آفات کے موقع پر ترکیہ کی مدد سب سے پہلے پہنچتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات موجود ہیں، ترکیہ کے عوام حالیہ زلزلہ کےدوران پاکستانی بھائیوں کی مدد کے مشکور ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں