ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی میں بارش جبکہ صوبے کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری، میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ااور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















