بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی شادی کے بعد مالدیپ چلی گئیں۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں مالدیپ کے خوبصورت مقام سے لطف اندوز ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں چوڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے ہنی مون پر نہیں بلکہ دوستوں کے ساتھ مالدیپ گھومنے آئی ہوں۔
پرینیتی ان دنوں مالدیپ میں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔
اس جوڑے نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شاہانہ انداز میں شادی کی ہے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں ںاور بیل آئیکن پر کلک کریں
