Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ اور سیف کی شادی کو 10 سال مکمل، تصاویر وائرل

بالی وڈ کی معروف و ہردلعزیزاداکارہ کرینہ کپور کی اداکار سیف علی خان  کے ساتھ شادی کو دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔

شادی کے دس سال مکمل ہونے پر اداکارہ کرینہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

کرینہ کی پوسٹ کردہ تصویر میں انہیں پیزا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اس تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو شادی کے دس سال مکمل ہونے کی خبر دی اور سیف علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم اور میں ہمیشہ ایک ساتھ۔۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

مداحوں کی جانب سے شادی کے دس سال مکمل ہونے پر کرینہ اور سیف کو مبارکباد دی جا رہی ہیں ساتھ ہی دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 16 اکتوبر 2012 کو دوسری شادی کی تھی۔

 سیف علی سے کرینہ کے دو بیٹے ہیں جن کا نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے۔

کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں