نگراں وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے 15 روز کا وقت دے دیا۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے کچھ مزید گراؤنڈز شامل کی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے اپیل کا حق مل گیا۔
وفاقی حکومت نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے اپیل تیار کررہی ہے۔ سابق چیف جسٹس بندیال نے دو ایک کے تناسب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔
نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی اس بینچ کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس کا پس منظر
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
