نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مصروف دن گزارا، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔
وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی صحافی ارشد شریف شہید کے قتل پر گفتگو کی اور اسپیشل جے آئی ٹی کو رپورٹ کو جلد حتمی شکل دینے میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیا کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے روابط کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
کینیا کے صدر نے پاکستان کے زرعی اور صحت کے شعبے میں تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
گریٹ ہال آف پیپلز میں صدر شی جن پنگ اور خاتون اول پینگ لی-یوان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی۔
گریٹ ہال آف پیپلز میں منعقدہ عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا سمیت متعدد سربراہان مملکت بھی شریک تھے۔
نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















