گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہے کہ پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت دنیا کی کسی بحری فوج سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت، قومی دفاع میں اس کی اہمیت، ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں ترین مقام حاصل ہے، پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت دنیا کی کسی بحری فوج سے کم نہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سمندی حدود کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ، امید ہے کہ آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















