Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

بھارت کی معروف اداکارہ بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے  جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بیٹی کو گود میں لیا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں ان کی بیٹی کو گٹھنوں کے بل چلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

ماں بیٹی کی اس دلکش ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے  اور صارفین کمنٹ سیکشن  میں ان دونوں کے لئے اپنی محبت کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

Pic Courtesy: Bipasha Basu Instagram

بپاشا اکثر اپنی بیٹی کے ہمراہ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش کے 11 ماہ مکمل ہونے پر بھی اداکارہ نے کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

PC: Bipasha Basu

 

View this post on Instagram

 

A post shared by karan singh grover (@iamksgofficial)

واضح رہے بپاشا اور کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015 کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

30 اپریل 2016 کو بپاشا نے اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی۔

 شادی کے 6 سال بعد اس جوڑی کے ہاں 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

بپاشا باسو کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے بطور ماڈلنگ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2001 میں اپنی پہلی فلم اجنبی سے ڈیبیو کیا۔

 واضح رہے بپاشا نے 2013 میں تاریخی رومانوی فلم دی لورز سے ہالی وڈ میں بھی قدم رکھا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں