نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے پر چینی قیادت تعریف کی مستحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، فورم کے آئیڈیا پر چینی صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین کے ترقیاتی ماڈلز سے بے حد متاثر ہوں، بی آر آئی سے عوامی سطح پر معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں، دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے چیلنجز درپیش ہیں، بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے، مربوط روابط ہی عوام کی خوشحالی کا باعث بنتے ہیں، بی آر آئی اور سی پیک کے 10 سال مکمل ہو گئے، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کے منصوبے مکمل ہو چکے، گوادرمیں جلد بین الاقوامی ایئرپورٹ فعال ہو گا، کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے پر چینی قیادت تعریف کی مستحق ہے۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر نگران وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سیکرٹری جنرل کا گزشتہ سال دورہ پاکستان اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔
نگران وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور دنیا بھر میں اس اہم چیلنج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















