Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا، نگران وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صرف افغان نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،دستاویز رکھنے والے غیر ملکیوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ 40 سال تک مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے اب انھیں باعزت طور پر اپنے ملک بھجوا رہے ہیں، غیر قانونی مہاجرین کس جگہ رہ رہے ہیں ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان سے جانا پڑے گا اور اس ضمن میں کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر روز غیر قانونی طور پر مقیم کئی خاندان واپس جا رہے ہیں، ملک میں رواں سال 20 خودکش دھماکوں میں سے 13 میں افغانی ملوث ہیں۔

جان اچکزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، صرف افغان نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ اب تک چمن کے راستے ایک ہزار خاندان واپس جاچکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ڈھائی سو کے قریب خاندان وطن واپس جارہے ہیں، ہمارے اقدامات کا مقصد ہے کہ تارکین وطن کو باعزت طریقے سے واپس بھیجنا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں