بالی وڈ کی نامور اداکارہ کریتی سین اور اداکار ٹائیگر شراف ان دنوں اپنی فلم گنپتھ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
فلم گنپتھ کی پروموشن کے دوران کریتی کو سفید لباس میں دیکھا گیا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کریتی اور ٹائیگر شراف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ دنوں کریتی نے ہیروپنتی کے بعد ٹائیگر شراف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے اپنے تجربے کو وومن آن ٹاپ: دی آؤٹ سائیڈر نامی سیشن میں شیئر کیا تھا۔
انٹرویو میں کریتی نے اپنی آنے والی نئی فلم گنپتھ میں ٹائیگر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 سال بعد ایک بار پھر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔
اس فلم میں ٹائیگرشروف کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن ایک فائٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں پہلی مرتبہ ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
گنپتھ کی ہدایت کاری وکاس بہل نے کی ہے جو کوئین اور سپر 30 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔
وکاس بہل چلر پارٹی، کوئین، سوپر تھرٹی اور گڈ بائی جیسی فلموں سے اپنا نام بنا چکے ہیں۔
فلم گنپتھ دسہرہ کے موقع پر ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم، اور کنڑ زبان میں 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہےکہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف جلد ہی اداکار سنجے دت کے ساتھ ایک کامیڈی فلم ’ماسٹر بلاسٹر‘میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
