بالی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان سیرو تفریح کرنے کے لیے ایمسٹرڈیم پہنچ گئی ہیں۔
سارہ علی ان دنوں یورپ میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جس کی تصاویر اداکارہ انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں انہیں گلابی رنگ کا گرم لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ لندن کے سیر سپاٹوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔
سارہ کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر میں انہیں اپنی والدہ کے ساتھ لندن میں خوشگوار وقت گزارتے دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ اکثر شاندار تصاویر، ٹرپ وی لاگز اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سارہ کے انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالوونگ ہے۔
واضح رہے فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں اداکار وکی کوشل کے مد مقابل اداکاری کرنے والی سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
