Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر آئی ایم ایف کا اظہارتشویش

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ فوری گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے۔ 

ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا کرفوری گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کر لیا گیا، گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے توانائی ڈویژن کی سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شئیرکی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے اظہار تشویش کیا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے سوئی گیس کمپنیاں 46 ارب روپے کا نقصان کر چکی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے جولائی سے ستمبر گیس کمپنیوں کا 46 ارب کا نقصان ریکور کرنے کی تجویز دی، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف حکام کو وزیرخزانہ کی بیرون ملک روانگی بارے بتایا گیا، وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بیلٹ روڈ کانفرنس میں شرکت کے بعد چین سے آج واپس پہنچ جائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں