Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھومی پڈنیکر: باہمی عزت والے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کروں گی

بالی وڈ اسٹار بھومی پڈنیکر نے اپنے ساتھی میں ہونے والی خوبیوں کے بارے میں بتا دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ بھومی نے بتایا کہ اپنے شوہر سے باہمی عزت و احترام کی توقع کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا اگر یہ خوبی مجھے کسی میں نظر آئی تو میں ایسے شخص کا انتخاب ضرور کروں گی۔

بھومی نے کہا کہ کشش ہونا بھی اہم ہے، آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے جس سے آپ کو لگاؤ نہ ہو لیکن میں باہمی عزت والے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے واضح لفطوں میں کہا کہ عزت صرف میری نہیں بلکہ میرے کام کی، میری فیملی اور دوستوں کی بھی کرنا ہوگی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم تھینک یو فار کمنگ میں خاتون کنیکا کپور کا کردار ادا کیا ہے۔

تھینک یو فار کمنگ خواتین کی دوستی، اکیلی خواتین جو محبت اور خوشی کی تلاش میں ہوتی ہیں پر مبنی ہے جس کی ہدایتکاری کرن بولانی نے کی ہے۔

 واضح رہے اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ بھومی کے علاوہ شہناز گل، کشا کپیلا، ڈولی سنگھ اور شیبانی بیدی پردھومان سنگھ مال، نتاشا رستوگی، گوتمک، سوشانت دیوگیکر، سلونی ڈائنی، ڈولی اہلووالیا، کرن کندرا اور انیل کپور بھی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version