آئی ایس پی آرکے مطابق شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم نے 16 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ آبائی علاقے نکیال، کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ میں سینیئر فوجی افسروں، شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں، پہلی جھڑپ آسمان منزہ میں ہوئی جس میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ساجد اعظم شہید ہوگئے #BOLNews #ISPR pic.twitter.com/wkCEbfLGCy
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 16, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















