Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسزسماعت کیلئےمقرر

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسزکو سماعت کیلئےمقررکردیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز پر الیکشن کمیشن کا چار رکنی بنچ 24 اکتوبرکو سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی، رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں