مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی ویب سائٹ ایکس پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ صوبہ سندھ سے کارکنوں کو لے کر دوسری خصوصی ٹرین آج سہ پہر تین بجے حیدر آباد سے روانہ ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے.صوبہ سندھ سے کارکنوں کو لے کر دوسری خصوصی ٹرین آج سہ پہر تین بجے حیدر آباد سے روانہ ہوگی۔ شہداد پور، پٹیدن، روہڑی میں جلسے ہوں گے۔ ٹرین ، ان شاءاللہ، کل دوپہر… pic.twitter.com/QiwZdJgDHF
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 20, 2023
مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شہداد پور، پٹیدن، روہڑی میں جلسے ہوں گے۔ ٹرین ، ان شاءاللہ، کل دوپہر لاہور پہنچے گی، اللہ تعالیٰ سب قافلوں کو خیریت سے لائے، آمین۔ ‘بھلی کری آیا’۔
دوسری جانب نواز شریف کی آمد پر طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نواز شریف کے انوکھے استقبال کی تیاری
نواز شریف کی آمد پر طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پھول نچھاور کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/mtZCuGgEys— BOL Network (@BOLNETWORK) October 20, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















